Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلمانوں کی شہریت پر بھارتی قانون، مہاتیر محمد کی تنقید

شائع 20 دسمبر 2019 08:00pm

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے مسلمانوں کی شہریت سے متعلق متنازعہ قانون پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کوالالمپور سمٹ کی سائیڈ لائن پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کا آئینہ دکھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھارتی آتے ہیں تو ہم انہیں قبول کرتے ہیں، لیکن سیکیولر ہونے کے دعویدار بھارت نے مسلمانوں کی شہریت ختم کرنا شروع کردی ہے،یہی اگر ملائشیا بھارتیوں کےساتھ کرے تو انتشار پیداہوگا،

مہاتیرمحمد نے نام نہاد سیکیولر بھارت کو آئینہ دکھا دیا، مہاتیر محمد نے کہا کہ  ملائیشیا آنے والے بھارتیوں کو ہم نے قبول کیا، ہم نے چینیوں کو شہریت دی۔

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ  افسوس کہ بھارت سیکولر ہونے کا تو دعوی کرتا ہے، لیکن بھارت مسلمانوں کو شہریت کے حق سے محروم کررہا ہے۔

مہاتیر محمد نے مزید کہاکہ  اگر ہم بھارتیوں کے ساتھ ملائشیا میں ایسا کریں توپتہ ہے کیا ہوگا، اگر بھارتیوں کے ساتھ بھی ایسا کریں یہاں انتشار پیدا ہوگا، اس حرکت سے تمام لوگ متاثر ہوں گے، اس قانون سے تو پہلے ہی لوگ مررہے ہیں، تو پھر اسکی کیاضرورت تھے۔

مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ  تقریبا70سال سے یہ لوگ بھارتی شہری ہیں۔