Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا بھارت مذاکرات کا اعلامیہ  پاکستان نے مسترد کردیا

شائع 20 دسمبر 2019 07:57pm

دفتر خارجہ نے امریکا بھارت مذکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کردیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتی ہیں پاکستان پر لگائے گئے الزامات بلاجواز ہیں،پاکستان نے امریکا کو سفارتی ذرائع سے اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

پاکستان نے واضح کیا کہ کشمیر میں  بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پاکستان کو دھمکیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔