Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: احتجاج، 6 مظاہرین ہلاک، کئی زخمی

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2019 07:20pm

بھارت میں مسلم مخالف قانون کیخلاف احتجاج خونی شکل اختیار کرگیا ۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے تشدد سے مزید چھ مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

احتجاج میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہوگئی ۔ پولیس نے تین ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

شہریت کے متنازع قانون کیخلاف بھارت میں احتجاج جاری ہے۔

ہندوستان میں شہر شہر آگ  اور خون کا کھیل تیز ہوگیا، پولیس کی فائرنگ سے مزید چھ مظاہرین جان سے چلے گئے۔

بھارتی سرکار کی پابندیاں بھی شہریوں کو احتجاج سے نہ روک سکیں، نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد سے بڑی ریلی نکالی گئی۔ بالی ووڈ اسٹارز بھی بطور احتجاج سڑکوں پر نکل آئے۔

حالات پر قابو پانے کیلئے بنگلورو اور مدھیا پردیش کے مختلف علاقوں میں بائیس دسمبرتک کرفیولگادیا گیا۔

اترپردیش، دہلی اور مغربی بنگال سمیت کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی گئیں۔