Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کولالمپور سمٹ :ایران، ملائیشیا اور قطر سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان

شائع 20 دسمبر 2019 06:04pm

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ خطے کے مسائل پر ایران، ملائیشیا اور قطر کے ساتھ تعاون جاری رہیگا۔

ملائیشیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ ان کو کوالالمپور سمٹ میں ایران ، قطر اور ملائیشیا کی شرکت سے  مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر بات کرنے کے مواقعے میسر آئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے مزید کہا کہ سمٹ میں سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاع کے معاملات زیر بحث آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اجلاسوں کا اہتمام  کرنے کیلئے متعلقہ ممالک سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ سمٹ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملائیشیا ، ایران اور قطر کے سربراہان سے دیگر ملاقاتیں جاری رہیں گی۔ اور اپنے مسائل کے حل کیلئے  مستقبل میں تعاون اور مذاکرات کا عمل مزید بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں مسلم ممالک کے حل کیلئے کوالالپور سمٹ جاری ہے ، اجلاس میں ترکی، ایران، قطر سمیت دیگر ممالک کے سربراہان شریک ہیں ، اجلاس میں پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم آخری لمحات میں وزیراعظم عمران خان اس میں شریک نہیں ہوسکے۔