Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسان بھی حکومت کیخلاف سڑکوں پر

شائع 20 دسمبر 2019 04:59pm

پاکستان کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، کسانوں کے احتجاج کے باعث ملتان سے لاہور شہر میں داخل ہونے والی سڑک بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 پاکستان کسان اتحاد نے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ملتان سے لاہور آنے والی روڈ بلاک کر دی۔

مظاہرین کے رہنماء چوہدری انور نے بتایا کہ ان کے حکومت سے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گئے۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملوں سے گنے کی قیمت کی ادائیگی، بجلی کے نرخوں اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کے نوٹفکیشن تک احتجاج جاری رہے گا۔

 ٹھوکر نیاز بیگ پر جمع ہونے والے کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی جبکہ کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔