Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: مختلف اضلاع میں بارش ، موسم سرد

شائع 20 دسمبر 2019 04:57pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔  

گلگت بلتستان ، ہزارہ ڈویژن اور سوات میں شدید سردی پڑ رہی ہے ، سب سے زیادہ درجہ حرارت سکردو ،گوپس اور بگروٹ میں منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔

  پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، فیصل آباد،جھنگ،سرگودھا، ہارون آباد سمیت دیگر اضلاع میں بارش ہوئی، لاہور میں بھی  بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر ملک کے بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان ،  مالا کنڈ ڈویژن میں شدید ٹھنڈ ہے۔

 سب سے زیادہ درجہ حرارت  سکردو،گوپس، بگروٹ میں  منفی 08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔