Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ : پارلیمنٹ میں بریگزٹ بل  اکثریت سے منظور

شائع 20 دسمبر 2019 04:54pm

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کا بریگزٹ بل منظور کرلیا۔

بل کی مخالفت میں دو سو چونتیس جبکہ حمایت میں تین سو اٹھاون ووٹ پڑے،اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی برطانیہ کا اکتیس جنوری دوہزار بیس کو یورپی یونین کو خیرباد کہنے کا راستہ ہموار ہوگیا۔

بل کے مطابق برطانیہ31جنوری کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دیگا، ایوان میں لیبرپارٹی نے مزدوروں کے تحفظ کے حوالےسے وزیراعظم بورس جانسن پر کڑی تنقید بھی کی۔