Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم مخالف قانون، تمام بھارتی قوموں کا احتجاج، 6مظاہرین ہلاک،150 گرفتار

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2019 03:38pm

بھارت میں مسلمان مخالف شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام کا احتجاج جاری ہے، بھارت  کی ساری قومیں مسلمانوں کی حمایت میں یک زبان ہوگئیں۔

بھارتی پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، خواتین پر بدترین تشدد کیا گیا۔بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

 مسلمان مخالف قانون کیخلاف  بھارت میں تمام مذاہب کے افراد  متحد ہوگئے ، مظاہرین کے ساتھ  بھارتی پولیس نے جارحانہ رویہ اختیار کررکھا ہے اور  ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا جارہاہے۔

 آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال بلادریغ جاری ہے۔ خواتین پر بھی تشدد  کیا جارہاہے۔

 بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 6 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکاہے۔

 اداکار فرحان اختر اور سدھارتھ ملہوترا  بھی احتجاج میں شامل ہوگیے۔بالی ووڈ فنکاروں نے قانون  کو مسترد کردیا۔  دہلی  کے بعد منگلور اور لکھنو سمیت پندرہ اضلاع  میں  انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔