Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 138 روز،19 ہفتے بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2019 03:48pm

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناکہ بندی کو ایک سو سینتیس روز بیت گئے۔ انیس ہفتے بعد سری نگر کی جامع مسجد میں کشمیریوں نے نماز جمعہ ادا کی،سری نگر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

بھارتی فوج نے کشمیریوں کے حوصلے کے آگے سرنڈر کردیا ،سری نگر کی جامع مسجد میں انیس ہفتوں بعد اذان کی آواز سنائی دی ۔

جامع مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نماز کی ادائیگی کے لیے پہنچی۔ مسجد کے امام عبدالحی کا کہنا تھا کشمیریوں پر بھی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔‘

کشمیری نوجوانوں کا کہنا تھا کہ  19 ہفتوں بعد یہاں آذان ہوئی ہے  آج ہماری عید ہے۔‘ نماز کی ادائیگی کے بعد کشمیر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مقبوضہ کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے اور لوگ مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔