Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش

شائع 20 دسمبر 2019 02:27pm

سنگین غداری کیس میں سزائے موت پانے والے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کردی گئی۔

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما، راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کی ہے۔

سبرامنیم سوامی نے نئے متنازع شہریت بل کے تحت پاکستان کے سابق صدر کو ترجیحی بنیادوں پر یہ آفر دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور اس وقت انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ وہ افراد جو خود کو ہندؤوں کی نسل تسلیم کرتے ہیں وہ بھارتی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے متنازع شہریت بل کی منظوری پر بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔