Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرف کیس، پیراگراف 66 جج کی رائے ہے، بلاول

شائع 20 دسمبر 2019 02:23pm

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں مشرف کیخلاف فیصلے میں شامل پیراگراف نمبر چھیاسٹھ آپریشنل پیرا نہیں، یہ جج کی رائے ہے ۔

صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا اس پیرا کی آپریشنل کوئی ویلیو نہیں ۔ حکومت ہمیشہ ہی کنفیوژ ہوتی ہے ۔ معاملے کے حل کیلئے قانون موجود ہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ  مشرف کیس کا پیرا نمبر66فیصلےکاآپریشنل پیرا نہیں، پیرا66جج کی رائےہےجس کی آپریشنل ویلیونہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس معاملےکےحل کیلئے قانون موجود ہے، معاملے کےحل کیلئےمختلف فورمزموجود ہیں، حکومت ہمیشہ کنفیوژ ہوتی ہے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ اداروں کےدرمیان تصادم تو نہیں دیکھ رہے بلاول نے کہا کہ انشاءاللہ ایسا نہیں ہوگا۔