انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرلیا
کوالالمپور: انگلینڈ ویمنز نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 26 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔
قومی ویمن ٹیم کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست ہوگئی۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔
کوالالمپور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کئے، کپتان ہیتھر نائٹ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز ہی بناسکی، جویریہ خان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ہیتھرنائٹ میچ اور ایمی جونز سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.