Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2019 02:16pm

 

اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور اور مختلف شہروں میں  زلزلے کے  شدید جھٹکے ۔ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش اور افغانستان تھا جبکہ گہرائی دو سو دس کلومیٹر تھی ۔

 اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، پشاور،بونیر، سوات،شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئےجبکہ فیصل آباد، لاہور اورخوشاب ، مانسہرہ، بالاکوٹ اور مظفر آباد میں بھی  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلےکا مرکزکوہ ہندوکش اورافغانستان تھا ، زلزلےکی گہرائی 210 کلومیٹر تھی ۔

ڈی آئی خان،مردان ،کوہاٹ،مالاکنڈ،وانا،اور گلگت میں جڑانوالہ،عارف والا،اٹھارہ ہزاری،سمندری،پنڈی گھیب،شکر گڑھ،ٹوبہ ٹیک، مسنگھ، پسرور، پاکپتن، فیروزوالا، ساہیوال،پتوکی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

ڈی جی میٹ محمد ریاض کہتے ہیں کہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا خطرہ ہے ۔ یہ زلزلہ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا،زلزلے کی گہرائی زیادہ ہے اس لیے نقصان زیادہ نہیں ہوگا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔