Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی ترجمان مقرر، نوٹی فکیشن جاری

شائع 19 دسمبر 2019 07:01pm

دفتر خارجہ کا نیا ترجمان عائشہ فاروقی کو مقرر کردیا گیا ہے، اور ان کی تقرری کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مزید نئے احکامات تک ترجمان دفتر خارجہ کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

پہلے وہ این ایم سی میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

عائشہ فاروقی کی تعیناتی سے پہلے محمد فیصل دفتر خارجہ کے ترجمان کے طور پر کام کررہے تھے۔