Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ٹیم کی بیٹھک

شائع 19 دسمبر 2019 05:40pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ملک میں عدم اطمینان اور بے یقینی کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی ۔ ملک میں اداروں کا ٹکراﺅ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ٹیم کی بیٹھک خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قانونی ٹیم نے وزیراعظم کو بریف کرتے ہوئے کہا مشرف کی لاش کو لٹکانے کی بات کرکے انسانی حقوق کی حدود کو پار کیا گیا ۔ فیصلے میں استعمال کیے گئے الفاظ کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ فیصلہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے، فیصلے سے ملک میں انارکی  کی فضا پیدا ہوئی۔

وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئین میں اس فیصلے کی کوئی گنجائش نہیں، تاثر آرہاہے ۔ جیسے اداروں میں تصادم کی صورتحال ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم اطمینان اور اداروں میں بے یقینی کی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔