Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: مسلم مخالف قانون، دانشوروں کی گرفتاری شروع

شائع 19 دسمبر 2019 03:43pm

مودی سرکار کا مسلمان مخالف قانون مسترد کرنے اور قانون کیخلاف  آواز بلند کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔

بھارتی تاریخ دان رام چندرا،سماجی کارکن  سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا، اداکارہ شبانہ اعظمی اور صحافی برکھادت نے مظاہرین پر تشدد اور دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

 مسلمان مخالف قانون نامنظور، پورا بھارت مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آیا۔عوام کی آواز دبانے کیلئے مودی  کے اوچھے اقدمات، پرامن مظاہرین   کو گرفتار کیا جانے لگا۔

 تاریخ دان رام چندرا گوہا احتجاج کا حصہ بن گئے۔ پولیس رام چندرا کو گھسیٹ کر لے گئی۔ اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ امید ہے ہماری آواز دبائی نہیں جائے گی۔

بھارتی صحافی برکھا دت ٹویٹ میں لکھا شرم کرو پرامن احتجاج ہر  بھارتی کا حق ہے۔ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ آمریت ہے۔

 کرناٹکا۔ اتر پردیش اور نئی دہلی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

 گزشتہ روز ملازمت سے نکالے گئے بھارتی میزبان سوشانت سنگھ مودی  کی ہٹ دھرمی پر روپڑے۔

 بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔