مقبوضہ کشمیر: کرفیو کو 137 روز ہوگئے، 178 بلین کا معاشی نقصان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک سو سینتیس روز سے کرفیو نافذ ہے۔ چار ماہ میں معیشت کو ایک سو اٹھہتر بلین کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ نظر بند حریت رہنما علی گیلانی کو سینے میں انفیکشن ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو ایک سو سینتیس دن ہوگئے۔ صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ نہ خوراک ہے نہ ادویات۔
مظلوم عوام اشیائے ضرورت سے محروم ہیں۔سردی سے بچنے کا بھی کوئی انتظام نہیں۔
گرفتاریاں اور تشدد معمول بن گیا صحافیوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وادی میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ نظر بند حریت رہنما علی گیلانی کو سینے میں انفیکشن ہوگیا اور ان کو اسپتال بھی منتقل نہیں کیا گیا۔
بھارتی لاک ڈاون کے باعث طویل عرصے سے وادی میں کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے اور چار ماہ میں معیشت کو ایک سو اٹھہتر بلین کا جھٹکا لگا۔
Comments are closed on this story.