Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا: ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی قرارداد منظور

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2019 03:44pm

امریکی کانگریس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے، قرارداد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اختیارات کے تجاوز کا الزام عائد کیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے ذاتی مفادات کیلئے یوکرین میں حکام پر دباو ڈالنے کی کوشش کی ہے اور کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالی ہے۔

قرارداد کی منظوری کے  بعد ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں تیسرے صدر ہونگے جن کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ کی برطرفی کیلئے امریکی ایوان بالا سے دو تہائی اکثریت درکار ہے تاہم ڈیموکریٹس کو مقررہ اکثریت سینیٹ میں حاصل نہیں ہے۔