اظہر علی، شان مسعود اور حارث سہیل کی ٹیم میں موجودگی پر سوالات
کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیم پر بوجھ بن گئے۔ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔ اس کے علاوہ اوپنر شان مسعود اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کی ٹیم میں موجودگی پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں۔
اظہر علی کا بیٹ کسی کام کا نہ رہا، قومی کپتان آسٹریلیا کے بعد ہوم گراؤنڈز پر بھی ناکامی کے جھنڈے گاڑنے لگے۔ راولپنڈی میں بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور اب کراچی ٹیسٹ میں تو کھاتہ کھولنے تک کی زحمت نہ کی۔
ٹیسٹ کپتان کی ناکامیوں کا سلسلہ طویل ہوگیا، اپنی گزشنہ 13 اننگز میں ایک نصف سنچری تک نہ بنا سکے۔
اوپنر شان مسعود اور مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے۔ شان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں انڈا کھایا اور یہاں 5 رنز بنا کر چلتے بنے۔
حارث سہیل 9 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو ایک بار پھر ٹیم منیجمنٹ کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔
گزشتہ دنوں ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا تھا کہ حارث سہیل ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اس لئے فواد عالم کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پارہی۔
Comments are closed on this story.