کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز بولرز کا راج رہا، کُل 13 وکٹیں گرگئیں
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل میں بولرز کا راج رہا، کُل 13 وکٹیں گریں۔ پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں دن کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کرلئے۔
اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔ اسد شفیق 63 اور بابر اعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہیرو کمارا اور لاستھ ایمبول دینیا نے چار چار وکٹیں اڑائیں جبکہ فرنینڈو نے بھی 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
پاکستان کے 8 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، کپتان اظہر علی سمیت 3 کھلاڑی کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹے۔
ایک موقع پر 167 کے اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ تھے مگر باقی ماندہ 6 وکٹیں اسکور میں صرف 24 رنز کا ہی اضافہ کرسکیں۔
کھیل کے اختتام پر میتھیوز 8 اور نائٹ واچ مین ایمبول دینیا 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
سری لنکن کپتان کرونارتنے 25، کوشل مینڈس 13 اور اوسادا فرنینڈو 4 رنز بناسکے۔ محمد عباس نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed on this story.