Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد عالم کو نہ کھلانے پر ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا سامنا

شائع 19 دسمبر 2019 12:12pm

کراچی: ان فارم فواد عالم کو نہ کھلانے پر ٹیم منیجمنٹ ایک بار پھر تنقید کی ذد میں آگئی، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے فواد عالم کو بینج پر بٹھانا زیادتی قراردے دیا۔

ڈومیسٹک کی رن مشین فواد عالم ٹیسٹ اسکواڈ میں تو آگئے لیکن فائنل الیون کا حصہ کب بنیں گے یہ بات کسی کو معلوم نہیں، دوسرے ٹیسٹ میں بھی بینچ پر بیٹھے۔

پہلے روز پاکستانی بیٹنگ کی ناقص کارکردگی دیکھی تو شائقین کا خون کھول گیا اور سوشل میڈیا پر بھی طوفان کھڑا کردیا۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے لکھا کہ ان فارم بلے باز کو باہر بٹھانا بہت زیادتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا پی سی بی کا رویہ نفرت انگیز اور تعصب پر مبنی ہے، تو ایک نے لکھا تنقید سے بچنے کیلئے فواد کو اسکواڈ میں رکھنے کا دکھاوا کیا گیا ہے۔

ذیل میں سوشل میڈیا صارفین کے کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کریں۔


ایک صارف نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے ان کا تعلق کراچی سے نہیں ہے ورنہ ان کا حال بھی فواد عالم والا ہی ہوتا۔