سنگین غداری کیس: پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر لٹکانے کا حکم
اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلے کی کاپی پرویزمشرف کےوکلا کو فراہم کردی گئی ہے۔
٭ فیصلے میں سابق صدرپرویزمشرف سنگین غداری کے مرتکب قرار دیا ہے۔
٭ اکثریتی فیصلہ جسٹس وقارسیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے کیا اور لکھا کہ جمع کرائے گئے دستاویزات سے واضح ہے کہ ملزم نے جرم کیا۔
٭ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر محمد نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کوبری کردیا۔ انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
٭ فیصلے میں پرویز مشرف کو فرار کرانے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
٭ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کو ہر الزام پرعلیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔ فیصلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔
٭ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پھانسی سے قبل مشرف فوت ہوجائیں تولاش ڈی چوک لائی جائے۔
Comments are closed on this story.