Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک سری لنکا کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹریفک اور سیکورٹی پلان جاری

شائع 18 دسمبر 2019 07:01pm

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ شروع ہوگا جس کی وجہ سے اسٹیڈیم فلائی اوور اور حسن اسکوائر ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

ٹریفک پل کے ساتھ روڈ سے اسٹیڈیم سگنل سے بائیں مڑ کر براستہ تھانہ نیو ٹاون یونیورسٹی روڈ سے یو ٹرن پرانی سبزی منڈی سے گلشن اقبال جائے گی۔

سر شاہ سلیمان روڈ اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی جانب راستہ بند ہوگا۔ ٹریفک اسٹیڈیم سگنل سے بائیں مڑ کر آغا خان اسپتال، تھانہ نیو ٹاون، یونیورسٹی روڈ یو ٹرن، پرانی سبزی منڈی سے حسن اسکوائر جائے گی۔

سر شاہ سلیمان روڈ سے اسٹیڈیم جانے والا راستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے بند ہوگا۔

مجموعی طور پر 3 ہزار 647 افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر متعین ہونگے، افسران میں 34 ایس ایس پیز اور ایس پیز کے علاوہ 69 ڈی ایس پی بھی شامل ہونگے۔

-2 ہزار 907 سپاہیوں کے علاوہ 66 خواتین اہلکار، 12 گھڑ سوار بھی سیکورٹی ڈیوٹی انجام دینگے، سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے 175 موبائلوں کے علاوہ جیمرز والی 3 گاڑیاں بھی استعمال کی جائیں گی۔

-11 بکتر بند گاڑیاں، 41 موٹر سائیکلز، 6 ریوو کے علاوہ 14 پولیس بسیں اور ٹرک بھی اہلکاروں کے زیر استعمال رہیں گی۔