Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنگین غداری کیس کے فیصلے پر مشرف کا مایوسی کا اظہار

شائع 18 دسمبر 2019 05:00pm

سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کو اس صلے کی امید نہیں تھی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ چالیس سال کی خدمت کا یہ صلہ ملےگا۔

انہوں نے ردعمل میں مزید کہا کہ کسی اقدام پر ندامت یا پشیمانی نہیں، جوکچھ کیا، ملک کی بہتری کیلئے کیا۔

سنگین غداری کیس میں عدالت نے سابق صدر مشرف کو مجرم قرار دیا ہے اور ان کو اس کیس کے فیصلے میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے تفصیلی کیس کا فیصلہ کل جاری کیا جائیگا۔