Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے کشمیر پر پر اسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،سراج الحق

شائع 18 دسمبر 2019 03:27pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت کشمیر کے معاملے میں پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ بائیس دسمبر کو پاکستان کے باشعور پاکستانیوں کو ڈی چوک میں بلایا ہے۔ حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ڈی چوک میں لاکھوں پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اکٹھے ہوں گے۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان کے ہر ادارے میں کرپشن کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ایک ایک لمحے کو قوم کے نام کیا ہے۔ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں۔