Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرف کیخلاف فیصلہ، بلاول کا خیر مقدم

شائع 18 دسمبر 2019 03:18pm

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

رائے ونڈ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ اچھی شروعات ہے، امید ہے کہ اصغر خان، اکبر بگٹی اور بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ بھی جلد آئے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی سلیکٹڈ یا نیازی کا غلام بننے کیلیے نہیں بنایا ۔ سلیکشن کے خلاف پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک فون کال پر خارجہ پالیسی بدل دی گئی ۔ کشمیر کیلیے آواز اٹھانے والی کانفرنس میں کٹھ پتلی وزیر اعظم نے جانے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے سوال بھی کیا کہ بتائیں ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے کانفرنس میں جانے سے انکار کردیا۔