Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

شائع 18 دسمبر 2019 02:04pm

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہورہا ہے ، یہ اجلاس چین کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے ۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، پہلے بھی چین ہی کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو ایک سو پینتیس دن سے زائد ہوگئے ہیں اور انٹرنیٹ ، فون سمیت دیگر مواصلاتی ذرائع بند ہونے کی وجہ سے کشمیر می نظام زندگی معطل ہے۔ جبکہ کشمیری رہنماوں کو بھی نظر بند رکھا گیا ہے۔

ادھر حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے کشمیری رہنماوں، کارکنان اور زیر حراست شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔