Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں اب سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، سری لنکن کپتان

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2019 12:51pm

کراچی: سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کہتے ہیں کہ پاکستان میں سکیورٹی کا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ رات آؤٹنگ کی اور کراچی کے کھانوں سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ یہاں نہیں آسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سری لنکن ٹیم نے دو دریا کا رخ کیا جہاں مزیدار پاکستانی کھانوں پر ہاتھ صاف کئے اور خوب تصاویر بھی بنوائیں۔ ذیل میں کچھ تصاویر ملاحظہ کریں۔