جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا مارچ میں دورہ پاکستان متوقع
کراچی: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کہتے ہیں کہ ایم سی سی کی ٹیم فروری 2020 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس فروری میں ایم سی سی کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کے سی ای او نے مزید بتایا کہ ایم سی سی کی ٹیم کی قیادت سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کا مارچ میں دورہ پاکستان متوقع ہے جس کیلئے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم دورہ بھارت کے بعد پاکستان آئے گی۔ پروٹیز کی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
وسیم خان نے 2022 میں آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی نوید سنائی، سیریز میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.