Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

 پی آئی سی پر حملہ، ایک اور ملزم گرفتار

شائع 17 دسمبر 2019 05:43pm

پی آئی سی حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم ذیشان ایڈووکیٹ چند ماہ قبل بھی دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔

 پولیس کے مطابق پی آئی سی کیس میں ملوث اہم ملزم اور پہلے سے اشتہاری ذیشان خالد ایڈووکیٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذیشان خالد دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے ایک مقدمے میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

ایف ائی آر کے مطابق ملزم کے خلاف چند ماہ قبل ایک کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر معزز جج پر تشدد کا الزام ہے۔

 انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق پی آئی سی واقعہ میں ذیشان کی شناخت ہوئی ہے، ملزم کی تصویر بھی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے بھیج دی گئی ہے، تاہم پی آئی سی پر حملہ کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان حسان نیازی، عبدالماجد اور عابد ناز کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔