Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مشرف کو غدار قرار دینا درست نہیں، شیخ رشید

شائع 17 دسمبر 2019 05:39pm

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں جمہوریت فوج کی بدولت پنپ رہی ہے، پرویز مشرف کو غدار قرار دے کر سزا دینا درست نہیں ہے ۔ فوج میں فیصلے سے شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے کچھ لوگوں کو سول اور عسکری تعلقات اچھے نہیں لگتے ۔

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کلب میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں جمہوریت فوج کی بدولت پنپ رہی ہے، مشرف کو غدارقراردے کر سزا دینا درست نہیں ہے ۔ فوج میں فیصلے سے شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے کچھ لوگوں کو سول اور عسکری تعلقات اچھے نہیں لگتے ہیں ۔

خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری کی تاریخی خدمات ہیں ۔ ریلوے میں مسیحی ملازمین کو 25 دسمبر تک تنخواہ مل جائے گی ۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا وہ لوگ بتیسی دکھا کر باہرچلے گئے ہیں، جس قسم کے فیصلے آئے ہیں ان سے کشیدگی اور فاصلے بڑھ رہے ہیں ۔

 شیخ رشید نے کہا کہ پرویزمشرف پرغداری کا الزام لگا کرسزا سنانا درست نہیں ہے ۔ آرمی چیف کے معاملے پر بلاوجہ بحث بڑھی۔ ملک میں جمہوریت فوج کی بنا پر پنپ رہی ہے ۔

 وزیرریلوے نے کہا کہ کچھ لوگوں کوسویلین اورعسکری اچھے تعلقات نہیں چاہتے۔ کچھ لوگ مودی کے ساتھ الگ ملاقاتوں کا دورچاہتے ہیں ۔