Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید آفریدی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کےسفیر مقرر

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 05:50pm

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے پاکستان میں اپنا سفیرمقررکردیا۔

پاکستان اورپشاور زلمی کیلئے بڑا اعزاز، جینوا میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے جاوید آفریدی کو پاکستان میں اپنا یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین نے احسن انداز میں ذمہ داری نبھانے کا عزم ظاہرکیا۔

جنیوا میں جاویدآفریدی کی ترکش صدرطیب اردوغان سے بھی ملاقات ہوئی، پشاورزلمی کی خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا گیا۔

جاوید آفریدی نے صدر کو پشاورزلمی کی سرگرمیوں خصوصاً ترکی کی نیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔