Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان: دھماکا، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی

شائع 17 دسمبر 2019 03:00pm

افغانستان میں بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے  دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے میں  اٹھارہ افراد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں۔

صوبہ خوست میں بم ایک سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا کہ اچانک ایک فیملی کے گزرنے کے دوران یہ پھٹ گیا۔

دھماکے سے ہلاک ہونوالے  دس افراد میں  دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں ۔

واقعے میں  اٹھارہ افراد کے زخمی ہونیکی بھی اطلاعات ہیں ۔

تاہم ابھی تک طالبان نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے ، افغان حکام نے واقعے کا ذمے دار طالبان کو قرار دیا ہے۔