Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سنگین غداری کیس کا فیصلہ، مشرف کے وکلاء کا سخت ردعمل

شائع 17 دسمبر 2019 02:19pm

سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے وکلاء نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ذوالفقار بھٹو کے فیصلے سے بھی بدترین قرار دیا۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت نے فیصلہ عجلت میں سنایا ہے اور اس میں پرویز مشرف کو نہیں سنا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ استغاثہ کے کیس کی منظور کابینہ کے بجائے وزیراعظم نے دی، انہوں نے کیس میں شوکت عزیز اور عبدالحمید ڈوگر کو شریک ملزم نہ بنانے پر سوالات اٹھائے۔

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیا اورکہا کہ مشرف نے تین نومبر دوہزار سات کو آئین پامال کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کوموت کی سزا سنائی۔

https://youtu.be/RAFQXv1lwh8