Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشرف سے متعلق فیصلہ غیر قانونی ہے، اٹارنی جنرل

شائع 17 دسمبر 2019 01:45pm

اٹارنی جنرل انور منصور نے پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت نے فیصلہ سنادیا گیا ہے، اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی ہے۔

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی، سماعت میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیا اورکہا کہ مشرف نے تین نومبر دوہزار سات کو آئین پامال کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کوموت کی سزا سنائی۔