Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل، سہیل شہزادہ کو سزائے موت سنادی گئی

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 05:49pm

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو ایک مقدمے میں  تین بار سزائے موت ،ایک بار عمر قید اور 32لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی ۔

 انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک مقدمے میں ملزم کو سزائے موت،عمر قید اور جرمانے کی الگ الگ سزائیں سنائیں. عدالت نے سہیل شہزادہ کے خلاف مقدمے میں 23گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے،اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم سہیل شہزادہ کے مقدمے کا فیصلہ ایک ہفتے میں ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سنایا،عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ سہیل شہزادہ کو موت واقع ہونے تک پھانسی پر لٹکایا جائے،جبکہ ملزم کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی ہوگا۔

چونیاں کیس کے ملزم سہیل شہزاد کے خلاف مزید تین کیسز کا فیصلہ ابھی انا باقی ہے ملزم کو چونیاں میں چار بچوں کو زیادتئ کے بعد قتل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔