Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل اسٹیڈیم میں شاہینوں اور آئی لینڈرز کی بھرپور پریکٹس

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 11:07am

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے کراچی میں تیاریوں کا آغاز کردیا، دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھرپور پریکٹس کی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ کیلئے شاہینوں اور آئی لینڈرز نے کمر کس لی، نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچیں، قومی ٹیم نے فزیکل ٹریننگ کی اور فٹبال کھیلی جبکہ نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی خوب مشقیں ہوئیں۔ سری لنکن کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس میں خوب جان ماری۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

دونوں ٹیمیں جمعرات سے کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گی، راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب روشنی کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔