Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ نے ہمیشہ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کیا، وقار یونس

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 10:47am
فائل فوٹو

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ نے گزشتہ دس سال کے دوران بڑی مشکلات کا سامنا کیا۔

ان کا کہنا تھا ہے کہ کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ نے ہمیشہ فاسٹ بولرز کو سپورٹ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کراچی کے شائقین اس بار بھی روایتی جوش وخروش کا مظاہرہ کریں گے۔