Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد عالم کی جب ٹیم کوضرورت ہوگی تب کھلائیں گے، مصباح الحق

شائع 17 دسمبر 2019 10:29am

کراچی: فواد عالم کی سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ فواد عالم کی جب ٹیم کو ضرورت ہوگی تب کھلائیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں حارث سہیل کی پرفارمنس اچھی ہے، کراچی میں اسپنرز کا اہم کردار ہے لیکن فائنل الیون کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل کریں گے۔