Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
13 Ramadan 1446  

مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں گرفتار

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2019 05:05am

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آسٹریلیا میں گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق مراد سعید کے والد کو ملبورن ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ مراد سعید کے والد اسٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔

سعید اللہ کو دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ سعید اللہ کو ملبورن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔