Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا:وزیراعلیٰ نے دہشتگردی سے متاثرہ تاجروں میں چیک تقسیم کیے

شائع 16 دسمبر 2019 05:47pm

پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے وزیرستان میں دہشتگردی سے متاثرہ 25 تاجروں میں 50 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

   آپریشن ضرب عضب میں وزیرستان کے میر علی بازار کے متاثرہ تاجروں میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان  نے   امدادی چیک تقسیم جاری کردیے۔

وزیر اعلی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے تاجروں کو سہولت دے رہے ہیں اور قبائلی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دینگے کیونکہ قبائلی عوام نے دہشتگردی کے جنگ میں قربانیاں دی ہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تمام نقصانات کے ازالہ کے لئے سات ارب 76 کروڑ مختص کیے گئے ہیں جبکہ نقصانات کے ازالہ کے لئے دو ارب روپے پہلے سے جاری ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میران شاہ بازار میں 5654 دکانوں کی تقصانات کے لئے ایک ارب 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 69 پٹرول پمپوں کے نقصانات کے  ازالے کےلئے 33 کروڑ روپے مختص کیے ہیں اورمیراب شاہ بازار کے 3707 دکانوں کے لئے دو ارب 89 کروڑ، تین سو کنال پر ترقیاتی کاموں کے لئے دو ارب 92 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دس دن میں قبائلی علاقوں کے نمائندگان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔