Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: دھماکے میں بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف

شائع 16 دسمبر 2019 05:33pm

پشاور: پشاور میں ہائیکورٹ کے باہر دھماکے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ بی ڈٰی یوکے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

 پشاورہائیکورٹ کے باہرکار پارکنگ مین دھماکہ۔دھماکے کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں بھی نقصان پہنچا۔

ابتداء میں پولیس نے بتایا کہ رکشےمیں سیلنڈرپھٹنے سے دھماکہ ہواتاہم بعدمیں بی ڈی یونے تصدیق کی کہ دھماکے میں4سے 5کلوبارودی مواد استعمال ہوا۔

 دھماکے میں زخمی افراد کولیڈی ریڈنگ ہسپتال کردیا جہاں 10 زخمی تاحال زیر علاج ہیں۔ہائیکورٹ کوکئی بار سیکیورٹی تھریٹس ملنے کے باوجود اس طرح کا واقعہ پیش آنا۔قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔