Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی سی حملہ، 8 وکلاء جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

شائع 16 دسمبر 2019 05:36pm

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی آئی سی واقعے میں گرفتار آٹھ وکلا کی شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے درخواست ضمانت پر کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

 عدالتی وقت ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار آٹھ وکلا کو انسداد دشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے پیش کیے جانے والے تمام وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا۔

 عدالت نے دیگر گیارہ وکلا کی درخواست ضمانت کے مقدمے میں ریکارڈ پیش نہ ہونے پر کاروائی کل تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کل مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو مزید مہلت نہیں دی جائے گی۔