Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان: طالبان حملہ، 23 افغان فوجی اہلکار ہلاک

شائع 16 دسمبر 2019 03:31pm

افغانستان میں طالبان نے ایک مرتبہ پھر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے اور طالبان کے حملے میں تئیس افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان نے غزنی میں اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ اور بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ افغان فوج کے اندر ہی طالبان کے ہمدردوں نے کیا ہے ، حملے میں تئیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان حکام نے بھی طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس میں نو افغان اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔

اس سے پہلے افغان طالبان نے بگرام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا ،حملے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جارجیا نے حملے میں اپنے سات فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سے مذاکرات میں وقفے لینے کا اشارہ دیا ہے۔ قطر میں افغان طالبان اور امریکی وفد کے درمیان چند روز قبل ہی باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوا تھا تاہم بگرام میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد سے انکی جانب سے مذاکرات میں یہ وقفہ لیا گیاہے۔