Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کی بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری

شائع 16 دسمبر 2019 03:05pm

برطانیہ ، امریکا اور کینیڈا نے بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، ایڈوائزری میں بھارت میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں ۔

بھارت میں متنازعہ سٹیزن شپ ایکٹ کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، اور یہ مظاہرے آسام سے شروع ہوکر دیگر علاقوں تک پھیل گئے ہیں ، ان علاقوں میں بھارتی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں ۔