Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی کی امریکی فوجی اڈے بند کرنیکی دھمکی

شائع 16 دسمبر 2019 02:54pm

ترکی نے امریکا کو معاشی پابندیوں کی صورت میں اپنے ملک میں فوجی اڈے بند کرنیکی دھمکی دے دی۔

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کا انقرہ میں فوجی اڈے بند کردینگے۔ ٹرمپ ترکی کو معاشی پابندیوں کی دھمکی دیتے رہے ہیں تاکہ ترکی روس سے دفاعی میزائل نظام خریدنے سے باز رہے۔

تاہم ترکی کا موقف ہے کہ وہ کسی صورت بھی روس سے معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

صدر اردوان کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے ترکی کیخلاف معاشی پابندیوں عائد کی جاتی ہیں تو ہم ملک میں موجود دو امریکی فوجی بیسز بند کردینگے۔

واضح رہے کہ امریکا ترکی میں موجود انچرلک اور کوریچک میں اپنے فوجی اڈے اسٹریٹیجک مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے اور یہ دونوں فوجی اڈے امریکا کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔