Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تم کتنے بھی قدآور ہوجاو ، قانون تم سے اوپر ہے'

شائع 16 دسمبر 2019 02:33pm

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اضافی نوٹ میں کہا ہے کہ تم کتنے بھی قدآور ہوجاؤ، قانون تم سے اوپر ہی ہوتا ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں جسٹس کھوسہ نے اضافے نوٹ تحریر کیا ہے، اضافی نوٹ میں جسٹس کھوسہ نے برطانوی چیف جسٹس کا حوالہ تحریر کیا ہے کہ تم کتنے بھی قدآور ہوجاؤ، قانون تم سے اوپر ہی ہوتا ہے۔

فیصلے میں چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ کے تحریری فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں، ہمارا ایک عجیب تاریخی پس منظر ہے، آرمی چیف ایک بہت طاقتور عہدہ رکھتا ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ آرمی چیف ایسی طاقتور پوزیشنز کنٹرول کرتا ہے جو ایک سے زائد ہوتی ہیں، لامحدود اختیارات کا ہونا خطرناک ہے۔

چیف جسٹس کھوسہ نے اضافی نوٹ میں مزید کہا کہ اچھنبے کی بات ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع اور طریقہ کار کا قانون نہیں۔