Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں دھماکے دار انٹری

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2019 06:18pm

دبئی: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستانی بیٹسمین بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ کے 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی گئی، بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کی 4 درجے ترقی ہوگئی جس کے بعد وہ نویں نمبر پر آگئے۔

بابر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹسمین جبکہ ون ڈے میں تیسرے نمبر پر ہیں، ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔

ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 2 درجے بہتری کے بعد 47 ویں اور نسیم شاہ 15 درجے ترقی کے بعد 110 ویں نمبر پر ہیں۔