Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا دنیا میں کہیں بھی انسان کو منٹوں میں پہنچا سکتا ہے

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2019 05:22am
سائنس

امریکا ایسی ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کرچکا ہے جس سے پورے کرۂ ارض کا سفر منٹوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔

امریکی فضائیہ کے ایک جنرل کا دعویٰ ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے ایک انسان کو زمین کے ایک سے دوسرے کونے تک جانے میں ایک گھنٹے سے کم وقت لگے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسٹیون ایل کوسٹ نے واشنگٹن کے ایک کالج میں لیکچر دیتے ہوئے عجیب و غریب دعویٰ کیا کہ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی خلاء سے وائی فائی اور توانائی فراہم کرسکتی ہے جس سے موبائل فون ٹاورز اور موبائل فون کے چارجرز کی ضرورت ختم ہو جائے گی، یہ ٹیکنالوجی گھروں اور گاڑیوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

Lt. Gen. Kwast Retired Lt. Gen. Steven L. Kwast

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس پہلے ہی تھیوریٹیکل صلاحیت ہے کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے کسی بھی حصے سے کہیں بھی انسانوں کو پہنچا سکتی ہے۔

ہلز ڈیل کالج میں لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یہ ٹیکنالوجی انجینئرنگ بینچز پر ہے۔ لیکن بیشتر امریکیوں اور کانگریس کے بیشتر ارکان کو واقعی اس کی گہرائی میں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہاں کیا ہورہا ہے۔ لیکن مجھے ان سائنس دانوں کے ساتھ 33 سال مطالعہ کرنے کا موقع ملا اور ایسے سائنس دانوں سے دوستی رہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی آج کی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کی جاسکتی ہے جو کسی بھی انسان کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں کرہ ارض کے کسی بھی جگہ سے دوسری مقام تک پہنچا سکتی ہے۔