Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وکلاء کو اشتعال دلانے والا ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلا

اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2019 05:24am

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے سے قبل متنازع ویڈیو جاری کر کے وکلاء کو اشتعال دلانے والا ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلا، کئی ماہ گزرنے کےباوجود پولیس نے ڈاکٹر عرفان پرہاتھ نہ ڈالا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 26 مارچ 2018 کو بہن کی تیمار داری کے لیے آنے والا سُنیل نامی نوجوان ڈاکٹروں اور عملے کے تشدد سے دم توڑ گیا، حملے کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان اور دیگر عملے کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ڈاکٹر عرفان مرکزی ملزم قرار پایا۔

صرف یہی نہیں ڈاکٹر عرفان کئی بار حکومت کو بھی دھمکیاں دے چکے ہیں، چند روز قبل کی ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں ڈاکٹر عرفان حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔